کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے اسرائیل کی درندگی پر خاموش رہنے والے مسلم ممالک پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سمیت ہر مسلم ملک کو شرم آنی چاہیے جو خاموشی سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین کی نسل کشی دیکھ دیکھ رہے ہیں۔
معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ترکیہ کے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں ایک فلسطینی کا پیغام پڑھ کر سنایا جارہا تھا۔فلسطینی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مسلم ممالک سے کہو کہ وہ ہماری نماز جنازہ نہ پڑھیں، ہم زندہ ہیں اور تم مر چکے ہیں۔
اس پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے نادیہ جمیل دنیا کے تمام مسلم ممالک پر پھٹ پڑیں، جو اس وقت اسرائیل کی دہشتگردی پر خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں۔نادیہ جمیل نے کہاکہ پاکستان سمیت ہر مسلم ملک کو شرم آنی چاہیے جو خاموشی سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین کی نسل کشی دیکھ دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت شرمندہ ہوں۔