لاہور ( این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ، معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کھل کر سامنے آگئی ہے اب تو کسی کو شک نہیں رہنا چاہیے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چوہدری کی اہلیہ کی رسم قل میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف کوجونہی موقع ملا اس نے سب کو زیرو کر دیا،
ملک میں نظام تو ہے ہی نہ،آئین کہتا ہے کہ اقتدار کا تعلق اللہ سے ہے جو منتخب لوگوں کے ذریعے تشکیل پاتا ہے مگر جب منتخب لوگ ہی نہیں تو نظام کیسا ؟۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پہلے بھی کئی دفعہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اختلافات ت ہوئے ہیں کبھی وہ میری بات مان جاتے ہیں کبھی نہیں مانتے ،کبھی میری باتیں ٹھیک ہو جاتی ہیں کبھی پیپلز پارٹی کی باتیں ٹھیک ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 28جنوری کو الیکشن ہوں گے یا نہیں ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتا،ماضی کی سیاست کے علاوہ آئندہ الیکشن کے حوالے سے پیشنگوئی گوئی نہیں کی جا سکتی۔