امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

افغان شہریوں کا انخلا روکنے کیلئے اقوام متحدہ کا پاکستان پر زور

اسلام آبا د(این این آئی)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کو پامال ہونے سے بچانے کے لیے افغان شہریوں کی زبردستی وطن واپسی روک دی جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینا شمداسانی نے جنیوا میں دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ہم پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ضرورت مندوں کو تحفظ فراہم کرتے رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں کبھی بھی اْن کی واپسی محفوظ، باوقار اور رضاکارانہ طور پر ہو اور بین الاقوامی قوانین کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہو۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ملک بدری کے سبب افغانستان واپس بھیجے جانے والے کئی لوگوں کو وہاں اْن کے بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جانے کے سنگین خطرات لاحق ہوں گے جس میں بلاوجہ گرفتاریاں، تشدد اور دیگر غیر انسانی رویے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے اس اعلان سے انتہائی پریشان ہیں کہ وہ یکم نومبر کے بعد ملک میں غیرقانونی طور پر موجود غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،

یہ اقدام غیر متناسب طور پر اْن 14 لاکھ سے زائد افغانوں کو متاثر کرے گا جو دستاویزات کے بغیر پاکستان میں مقیم ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں 20 لاکھ سے زیادہ افغان شہری غیرقانونی طور پر مقیم ہیں، جن میں سے کم از کم 6 لاکھ افغان شہری اگست 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان چھوڑ کر یہاں آگئے تھے۔روینا شمداسانی نے کہا کہ جن لوگوں کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے

ان میں سول سوسائٹی کے کارکن، صحافی، انسانی حقوق کے محافظ، سابق سرکاری عہدیدار، سیکورٹی فورس کے اراکین اور یقینا تمام خواتین اور لڑکیاں شامل ہیں کیونکہ اس وقت افغانستان میں رائج مکروہ پالیسیوں کے نتیجے میں خواتین پر ثانوی تعلیم اور کالج یونورسٹی کے دروازے بند کردیے گئے اور عملی زندگی میں ان کا دائرہ کار محدود کردیا گیا ہے۔

رواں ماہ 3 اکتوبر کو غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کے لیے آخری تاریخ کے اعلان کے بعد سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی یو این ایچ سی آر اور بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین (آئی او ایم) نے پاکستان سے افغانستان واپس جانے والے کی تعداد میں تیزی سے اضافہ رپورٹ کیا ہے۔یو این ایچ سی آر اور آئی او ایم کی ایک حالیہ فلیش رپورٹ میں 15 اکتوبر تک پاکستان چھوڑ جانے والے افغانوں کی تعداد 59 ہزار 780 بتائی گئی ہے، واپس جانے والوں میں سے 78 فیصد نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ گرفتاری کے خوف کو قرار دیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved