اسلام آباد (این این آئی)خسارے میں چلنے والی پاکستان اسٹیل ملز سے نکالے جانے والے ملازمین کی تعداد سامنے آ گئی ۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان سٹیل ملز سے گزشتہ چار سالوں میں 5282 ملازمین کو نوکری سے نکالا گیا،ملازمین کو 3 مراحل میں نوکری سے برخاست کیا گیا۔دستاویزات کے مطابق اسٹیل ملز سے 1681 افسران سمیت 3495 ملازمین کو نوکری سے نکالنا پڑا۔
دستاویزات کے مطابق 196 کنٹریکٹ ملازمین بھی نوکری سے فارغ ہوئے،پہلے مرحلے میں 1434 افسران سمیت 3103 ملازمین کو نوکری سے نکالا گیا، دوسرے مرحلے میں 198 افسران سمیت 187 ملازمین کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔ دستاویزات کے مطابق تیسرے مرحلے میں 49 افسران اور 205 ملازمین نوکری سے فارغ ہوئے، اسٹیل ملز سے 397 ملازمین رضا کارانہ طور پر ملازمت سے دستبردار ہوئے۔