امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

معاشی بحران،پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن محدود، مزید 58 پرواز یں منسوخ

لاہور ( این این آئی) شدید معاشی بحران کا شکار قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا جس کے تحت جمعہ کے روز بھی مقامی اور بین الاقوامی 58 پرواز یں منسوخ کر دی گئیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ادارے کا آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا ہے، صرف نفع بخش اور انتہائی ضروری سیکٹر کی انٹرنیشنل پروازوں کو ہر صورت بحال رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اندرون ملک پروازیں نہ ہونے کے برابر ہیں، مقامی چھوٹے سٹیشنز کی خسارے کی پروازیں زیادہ منسوخ کی جا رہی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق منسوخ کی جانے والی پروازوں میں کراچی آنے جانے کی 22پروازیں بھی شامل ہیں جبکہ 11دن میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 538 ہو گئی ہے۔

جمعہ کے روز کراچی اسلام آباد کی تمام 7پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 308اور پی کے 309، پی کے 368، پی کے 369، پی کے 319، کراچی سے لاہور کی 4پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305، منسوخ ہو ئیں۔اس کے علاوہ کراچی سے بہاولپور کی پروازیں پی کے 588، پی کے 589اور کراچی سے رحیم یار خان کی پی کے 582، پی کے 583، کراچی سے کوئٹہ کی پی کے 310، پی کے 311، کراچی سے سکھر کی پی کے 536، پی کے 537 اور کراچی سے ملتان کی پی کے 330 بھی اڑان نہیں بھر سکیں ۔

ادھر کراچی سے دبئی جانے والی پی کے 213، دمام سے کراچی کی پی کے 242 منسوخ ہو گئی ۔لاہور سے جدہ کی پی کے 759، بحرین کی پی کے 189، پی کے 190، دبئی کی پی کے 203، صلالہ کی پی کے 129 پی کے 130، دمام کی پی کے 247 اور پی کے 248 بھی منسوخ کر دی گئی ۔سیالکوٹ سے دبئی کی پی کے 179، مسقط کی پی کے 281، پی کے 282، سیالکوٹ کیلئے جدہ سے پی کے 746 اور کویت سٹی سے پی کے 240 منسوخ کی گئی ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved