امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فیض آباد دھرنے کے ذمے داروں کے تعین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

اسلام آباد(این این آئی)فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ کے 6 فروری 2019 کے فیصلے پر عملدرآمد اور دھرنے کے ذمے داران کے تعین کیلئے حکومت نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی۔کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری دفاع، ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں اس حوالے سے اٹارنی جنرل نے عمل درآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

اٹارنی جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے 6 فروری 2019 کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،رپورٹ میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں شامل افراد کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ٹی او آرز بھی عمل درآمد رپورٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کرے گی۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی فیض آباد دھرنے سے متعلق شواہد اکٹھے کرے گی اور حاصل شواہد و دستاویزات اور ریکارڈ کا جائزہ لے گی اس حوالے سے قائم کی جانے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔رپورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی فیض آباد دھرنا کیس کے ذمے داران اور ہینڈلرز کا تعین کرے گی، کمیٹی تعین کرے گی کہ فیض آباد دھرنا کیس میں کس نے احکامات دیے اور مینیج کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تحقیقات کے بعد تجاویز پر مبنی رپورٹ جمع کرائے گی۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس طے شدہ ٹی او آرز پر 26 اکتوبر کو ہوچکا ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی یکم دسمبر تک رپورٹ وزارتِ دفاع کو جمع کرائے گی۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو اگر مزید وقت درکار ہوگا تو وزارتِ دفاع سے رجوع کرے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالت سے فیض آباد دھرنا کیس نظرثانی درخواست واپس لینے کی درخواست کی تھی، عدالت سے استدعا ہے کہ حتمی رپورٹ جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved