امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

غزہ میں دس افراد کیلئے 2 روٹیاں، پانی کی ایک بوتل

مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ میں فلسطینی 2 ہفتوں سے روٹی، پانی، ایندھن، بجلی سے محروم ہیں، غزہ میں موجود خاتون نے اقوام عالم سے مدد کی اپیل کردی اور کہا کہ لوگ روٹی کے لیے گھنٹوں قطار میں کھڑے رہتے ہیں اور اکثر خالی ہاتھ واپس لوٹتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار خاتون کا کہنا ہے کہ کوئی روٹی نہیں ہے ہمارے پاس خاندان کے لیے دو روٹیاں ہیں،

یہ روٹیاں باسی ہیں، 10 لوگوں پر مشتمل خاندان کو صرف 2 روٹیاں دی جاتی ہیں، صرف ایک پانی کی بوتل ملتی ہے، پانی نہیں ہے کیا بچا ہے؟۔خاتون نے مزید کہا کہ ہم بھوک سے تڑپ رہے ہیں یہاں کچھ نہیں ہے، کچھ بھی نہیں، ہمیں باتھ روم جانے کے لیے 4 سے 5 گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضعیف افراد کی تذلیل ہورہی ہے،

کل ایک عمر رسیدہ عورت گرگئی، ایک کمرہ 10 لوگوں سے بھرا ہوا ہے، ان 10 میں سے 3 کی موت حبس کی وجہ سے واقع ہوئی، ہم تنگ آچکے ہیں، خدا کی قسم ہم تنگ آچکے ہیں۔خاتون نے یہ بھی کہا کہ وللہ یہ نا انصافی ہے، رب کعبہ کی قسم، یہ نا انصافی ہے، عرب ممالک سے کہتی ہوں، خدا کی قسم، یہ نا انصافی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved