امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ریما خان کبھی کسی اسکینڈل کا شکار کیوں نہیں ہوئیں؟ وجہ سامنے آگئی

لاہور (این این آئی)ماضی کی معروف اداکارہ ریما خان نے اپنے شوبز کیریئر میں کسی بھی قسم کے اسکینڈل کا شکار نہ ہونے کی وجہ بتادی ہے۔ریما خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اْنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

میزبان نے ریما خان سے سوال کیا کہ ‘‘وہ اپنے شوبز کیریئر میں کبھی کسی اسکینڈل یا تنازعات کا شکار کیوں نہیں ہوئیں؟’’ جس پر اداکارہ نے کہا کہ ‘‘میں نے ہمیشہ صرف اپنے کام پر توجہ دی اور کبھی کسی فنکار سے حسد نہیں رکھا اور نہ ہی کبھی کسی سے لڑائی جھگڑا کیا’’۔ریما خان نے کہا کہ ‘‘میں نے اپنے ہمیشہ دوسرے فنکاروں کے کام کی تعریف کی اور اپنے سے کمتر اداکاروں کو دیکھ کر کبھی خود پر غرور نہیں کیا’’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘‘میں نے ایک کامیاب اداکارہ بننے کے لیے دن رات محنت کی اور میری خوش قسمتی یہ ہے کہ میری پہلی فلم ہی ہٹ ہوگئی تھی، اس فلم کی کامیابی نے مجھے راتوں رات اسٹار بنا دیا تھا’’۔ریما خان نے یہ بھی کہا کہ ‘‘میں نے کبھی اپنی ناکامی کو دل و دماغ سے نہیں لگایا اور نہ ہی کامیابی حاصل کرنے کا جنون خود پر سوار کیا، میں نے محنت کی اور اسٹار بن گئی’’۔اْںہوں نے کہا کہ ‘‘فلمی دْنیا کے بعد، اب حقیقی زندگی میں بھی کئی کردار نبھا چکی ہوں، پہلے بیٹی تھی، پھر بیوی بنی، پھر ماں بنی اور حقیقی کی زندگی کی فلم تو جاری رہے گی’’۔

اداکارہ نے اپنی خوبصورتی کے حوالے سے کہا کہ ‘‘میں خود سے بہت پیار کرتی ہوں، اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کا بھی بہت خیال رکھتی ہوں، یہی میری خوبصورتی کا راز ہے’’۔واضح رہے کہ ریما خان نے فلم ’بلندی‘ سے لالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا، اْنہوں نے 200 کے قریب فلموں میں کام کیا، اْنہوں نے زیادہ تر پنجابی فلموں میں اداکاری کی۔فلموں کے بعد، ریما خان نے ڈراموں میں بھی اداکاری کی، اس کے علاوہ اْنہوں نے ٹیلی وژن پر مختلف شوز کی میزبانی بھی کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved