کراچی (این این آئی)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے جلسے میں مہنگائی سے تنگ شخص نے مولانا راشد محمود سومرو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔جلسے میں آئے شخص نے تنقید کرتے ہوئے پارٹی رہنما راشد محمود سومرو سے کہا کہ کیا مہنگائی اس وقت نہیں آئی جب مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی کے ساتھی تھے۔
متعلقہ شخص نے کہاکہ پیٹرول 350 کا کردیا، آٹا کس نے اٹھایا؟ چینی کس نے چھپائی؟ یہ تمہیں پتا ہوگا، جب تیل 350 روپے کا ہوا تو اس وقت تو آپ نے کوئی بات نہیں کی جس پر جے یو آئی رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ اس شخص کو پیسے دے کر جلسہ خراب کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔مولانا راشد محمود سومرو نے کہاکہ جس نے اس شخص کو بھیجا ہے وہ مرد ہے تو سامنے آئے۔