امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت ، ملوث عناصر کی گرفتار ی کا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ایک بارپھر پاکستان غزہ پر اسرائیلی بمباری بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی کارکنان پر بمباری روک کر اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے، پاکستان نے فلسطین کیلئے 100 ٹن امدادی سامان بھجوایا ہے،پاکستان کا فلسطین پر مقف تبدیل نہیں ہوا،

پاکستان اس فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالخلافہ القدس الشریف ہے،جموں و کشمیر کا مسئلہ بھی تاحال حل طلب ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا حل ناگزیر ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہری بھارتی فورسز کا قبضہ قبول نہیں کریں گے، پاکستان نے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوانے کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا،

یہ پالیسی صرف افغان شہریوں کے لیے نہیں سب کے لیے ہے، یکم نومبر سے غیر قانونی تارکینِ وطن کو ڈیپورٹ یا گرفتار کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امدادی سامان میں ادویات، رضائیاں اور ٹینٹ شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا فلسطین پر مقف تبدیل نہیں ہوا، پاکستان اس فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالخلافہ القدس الشریف ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں 6 ہزار 500 شہریوں کی اموات پر افسوس ہے، ان میں 2 ہزار 700 بچے بھی شامل ہیں، فلسطین کی صورتِ حال باعثِ تشویش ہے، فلسطینی بھائیوں کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، محاصرے کے باعث غزہ کے شہریوں کے لیے خوراک، پانی اور دواں کی شدید قلت ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا جنگ بندی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے، غزہ کا محاصرہ فوری ختم کر کے خوراک، ادویات، ضروری اشیا کی فراہمی ممکن بنائی جائے، امدادی کارکنان پر بمباری روک کر اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہاکہ مید ہے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس اسرائیل فلسطین مسئلے کا فوری حل نکالے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم پرامید ہیں کہ یو این کی جنرل اسمبلی فلسطین کے عوام کی آواز بنے گی اور غیر مشروط سیز فائر کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی بشکیک میں ایس سی او کونسل آف فارن منسٹرز اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، وہ اجلاس میں سائیڈ لائن پر ملاقاتیں کر رہے ہیں، سی ایف ایم کے ذریعے خطے میں رابطوں، قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او سی ایف ایم کے آئندہ اجلاس کے لیے نشست سنبھالے گا، اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ممتاز زہرا بلوچ نے کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ بھی تاحال حل طلب ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا حل ناگزیر ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہری بھارتی فورسز کا قبضہ قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے اسلحے کی ایکسپورٹ پروٹوکول کے ذریعے کرتا ہے، یوکرائن کو پاکستان نے کوئی اسلحہ فراہم نہیں کیا۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغانستان میں عبیدالرحمن پاکستان کے ناظم الامور ہیں، وہ تاحکمِ ثانی افغانستان میں اپنی ذمے داریاں جاری رکھیں گے۔دفترِ خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوانے کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا، جو غیر قانونی تارکینِ وطن ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق سزا مقرر ہے، پاکستان کی سیکیورٹی اور معیشت کی خاطر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے افغان عبوری حکومت کو افغان مہاجرین کی واپسی پر اعتماد میں لیا ہے، انہیں بتایا ہے کہ یہ پالیسی صرف افغان شہریوں کے لیے نہیں سب کے لیے ہے، یکم نومبر سے غیر قانونی تارکینِ وطن کو ڈیپورٹ یا گرفتار کیا جائے گا۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ پاکستان مہاجرین پر افغانستان یو این ایچ سی آر کے اجلاسوں میں شرکت کرتا رہا ہے، غیر ملکیوں کی وطن واپسی میں قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شامل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دوست ملک سے اس کے شہریوں کو اپنے ملک لے جانے کی درخواست کی ہے، وزارتِ داخلہ کی کلیئرنس کے بعد ان کو بھجوایا جائے گا۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں میزبان ہونے کے ناتے شائقین کو محفوظ ماحول دینا بھارت کی ذمے داری ہے، پاکستان ایل او سی پر جنگ بندی کا احترام کرتا ہے، امید ہے کہ بھارت بھی جنگ بندی کا احترام کرے گا۔انہوں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ارشد شریف کیس پر اسپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کینین حکام سے رابطے میں ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved