تل ابیب/نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر گیلاد اردان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیاغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ سیکرٹری جنرل جو غزہ میں کارروائی کو بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے بڑے پیمانے پر قتل کی مہم کو سمجھتے ہیں اب اقوام متحدہ کی قیادت کرنے کے اہل نہیں ہیں۔
گوتریس کے بیانات نے اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کو بھی غصہ میں مبتلا کر دیا جنہوں نے سیکرٹری جنرل کو سخت الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے اسرائیلی سرزمین پر حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کو یاد کرنے کا کہا اور ان سے اپنی ملاقات بھی منسوخ کر دی۔