امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کنسرٹ کے دوران نوٹ پھینکنے والے مداح کو عاطف اسلم کی بہترین نصیحت

نیویارک (این این آئی)عاطف اسلم عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار ہیں اور وہ پوری دنیا میں اپنی سحر انگیز آواز سے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ گلوکار آج کل امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ اپنی جادو بھری آواز سے مختلف امریکی ریاستوں میں مداحوں کو محظوظ کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں کنسرٹ کے دوران ایک شخص گلوکار پر نوٹ پھینکتا ہے جس پر عاطف اسلم کنسرٹ روک دیتے ہیں۔

گلوکار نے اس موقع پر غصہ کرنے کے بجائے مداح سے کہا کہ وہ اپنے پیسے آکر سمیٹ لے اور اسے کسی اچھی جگہ پر ڈونیٹ کردے۔عاطف کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے ’مجھے علم ہے کہ آپ امیر ہیں لیکن پیسے کو اچھے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کی عزت کرنی چاہئے۔سوشل میڈیا صارفین اپنے محبوب گلوکار کے اس عمل کو پسند کررہے ہیں کہ انہوں نے مداح کو ڈانٹنے کے بجائے بہت اچھی نصیحت کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved