امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مراد سعید، حماد اظہر، علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنمائوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آبا (این این آئی)اسلام آباد کی انسداز دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں مراد سعید، عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 10 رہنماں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں طلبی کے باوجود عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے 10 رہنماوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جن میں مراد سعید، عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور شامل ہیں۔دیگر ملزمان میں شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی، عمر سلطان اور کرنل محمد عاصم بھی شامل ہیں جن کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

عدالت کی جانب سے ہدایت دی گئی کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، جہاں نظر آئیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔یاد رہے کہ رواں برس 18 مارچ کو عمران خان توشہ خانہ کیس کی سماعت میں پیشی کے لیے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تو اسلام آباد پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہی تھیں۔اس دوران دوران پولیس اور پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے ایک دوسرے کو پیچھے دھکیلنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا،

پی ٹی آئی نے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگانے کے لیے پیٹرول بموں کے ساتھ ساتھ پولیس پر پتھرا بھی کیا۔بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کشیدگی پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا۔مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 148، 149، 186، 353، 380، 395، 427، 435، 440 اور 506 لگائی گئی تھیں۔صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کو بھی ستمبر میں اسی کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا، گزشتہ روز ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved