اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی فوری طور پر پی ڈی ایم کیساتھ انتخابی اتحاد کے معاملے پر فیصلہ نہیں کر سکی ، سابق صدر آصف علی زر داری سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات پر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ سیاسی معاملات چلانے پر گوں مگوں کی کیفیت سے دو چار ہے ۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر اصف علی زرداری سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات پر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ،سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں رہنے کا دورانیہ مختصر کر کے کراچی چلے گئے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نواز شریف کی واپسی کو ڈیل کا حصہ سمجھتی ہے ،پیپلز پارٹی نے سیاسی معاملات پر ویٹ اینڈ سی کی پالیسی اپنا لی ۔