امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو طلب

تل ابیب(این این آئی)اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔ اسرائیل اور حماس کی جنگ سے مشرق وسطی میں پیدا شدہ صورت حال ایجنڈے پر ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل اسمبلی کے صدر کی جانب سے تمام ممالک کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کا سب سے بااختیار اور فیصلہ کن حیثیت رکھنے والا فورم سلامتی کونسل اسرائیل حماس جنگ کے بارے میں کسی بھی معاملے پر اتفاق کرنے میں ناکام رہا ہے۔ حتی کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی وجہ سے جنگ بندی کی قرارداد بھی ویٹو کر دی گئی ہے۔سلامتی کونسل اس معاملے میں مسلسل باہم تقسیم ہے۔

سب سے پہلے روسی مسودہ قرارداد کو مسترد کر دیا گیا جس میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس قرارداد کی 15 میں سے صرف 5 ممبران نے حمایت کی۔اس مسودہ قرارداد میں شہریوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی گئی تھی مگر حماس کا نام نہیں لیا گیا تھا۔ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے لیے یہ قابل قبول نہیں تھا۔

بعد ازاں امریکہ نے برازیل کی طرف سے اس بارے میں تیار کردہ قرارداد کو امریکہ نے اس لیے قبول نہ کیا کہ اس میں اسرائیل کے حق دفاع کی تائید نہیں کی گئی تھی۔تاہم اس قرارداد کے حق میں 15 ممبر ملکوں میں سے 12ووٹ آئے۔ البتہ روس اور برطانیہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ عملا اس قرارداد کے خلاف صرف امریکہ تھا۔ جس نے اسے ویٹو کر دیا۔اب جمعرات کے روز جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں اس جنگ پر رکن ممالک اپنا اپنا موقف سامنے لائیں گے اور یوں عالمی رائے عامہ کا اظہار ہو گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved