کراچی(این این آئی) اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی تبصرے ذہنی تنا کا سبب بنتے ہیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد سامنے آنے والے منفی تبصروں نے ذہنی دبائو کا شکار کردیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش سے قبل اپنے فینز اور چاہنے والوں کو ایک فوٹو شوٹ کے ذریعے حاملہ ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم اس پر آنے والا ردعمل حیران کن اور پریشان کردینے والا تھا۔مریم نفیس نے کہا کہ پریگنیسی کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے اتنے منفی تبصرے کئے کہ ذہنی طورپر پریشان ہو کر سوشل میڈیا اکائونٹ بند کرنا پڑا۔مریم نفیس نے کہا کہ پریگنینسی نارمل چیز ہے اسے کسی ٹیبو کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے، منفی تبصروں کے ساتھ کچھ ایسے لوگ بھی تھی جنہوں نے میرے لئے خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔