ممبئی (این این آئی)بھارت کی سابق اداکارہ ثناء خان نے کہا ہے کہ فلسطین کے ساتھ تھی، آج بھی ہوں ،کل بھی رہوں گی۔ سوشل میڈیا اکائونٹ پر ثناء خان نے لکھا کہ بے رحم اور بے شرم لوگوں نے اسپتال اور معصوم بچوں پر حملہ کیا اور وہ اسے دفاع کہتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پریشان نہ ہوں آپ سب نے ہمیشہ کے لیے جہنم میں اپنے لیے ایک خاص جگہ بنالی ہے۔ثنا خان نے دوسری اسٹوری میں لکھا کہ کل بھی فلسطین کے ساتھ تھی، آج بھی فلسطین کے ساتھ ہوں اور کل بھی رہوں گی۔