اسلام آباد (این این آئی)آسٹریلیا سے شکست کے بعد پوئنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن بھی چھن گئی ،پاکستان پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے گزشتہ روز پاکستان کو 62 رنز سے شکست دی جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی چوتھی پوزیشن چِھن گئی۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی چوتھی پوزیشن چِھن گئی اور اب اس پوزیشن پر آسٹریلیا براجمان ہے جبکہ پاکستان پانچویں پوزیشن پر چلا گیا۔اب آسٹریلیا چوتھے نمبر پر منفی 0.19 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ موجود ہے ،پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.46 ہوگیا۔اس کے علاوہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی اور دوسری پوزیشنز ناقابلِ شکست رہنے والی بالترتیب نیوزی لینڈ اور بھارت کی ہیں۔تیسری پوزیشن پر جنوبی افریقا اور چوتھی پر پاکستان ہے، یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ورلڈکپ کا سیمی فائنل پوائنٹس ٹیبل پر موجود چار پوزیشنز کی ٹیمیں کھیلیں گی۔