ریاض(این این آئی)خلیجی تعاون کونسل کے ممبر ممالک اور آسیان میں شامل ملکوں نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق کی یہ بد ترین خلاف ورزی اسرائیل کی مسلسل بمباری اور غزہ کے سخت فوجی محاصرے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے جی سی سی اور آسیان نے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں غزہ کے مکینوں تک بنیادی اشیائے ضروریہ پہنچانے اور محاضرہ ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔جاری کردہ مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ پانی و بجلی اور ایندھن کی فراہمی ممکن بنانے کے لے اقدامات کیے جائیں۔
مغویان میں موجود عام شہریوں کو رہا کیا جائے۔جنہیں حماس نے سات اکتوبر کے اپنے حملوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوجیوں سمیت قید کر لیا تھا۔جی سی سی اور آسیان اجلاس کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں پر مسئلے کے پر امن حل کے لیے 1967 کی سرحدی تقسیم اور بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق دو ریاستی حل کے لیے پر زور دیا گیا ہے۔