امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نواز شریف چار سال بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے چار سال بعد وطن واپسی پر اسلام آبا دائیر پورٹ پر امیگریشن عمل کر نے کے بعد ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے طیارہ ’’امید پاکستان ‘‘ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر سے دبئی ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا طیارہ FZ4525 بندر عباس کے راستے ایران سے ہوتا ہوا پنجگورکے قریب پاکستان کی حدود میں داخل ہوا۔اسلام آباد کے ائیر ریڈار میں داخل ہونے پر ٹریفک کنٹرول نے نواز شریف کے طیارے کو خوش آمدید کہا اور طیارے کو وفاقی دارالحکومت میں لینڈنگ کیلئے گرین سگنل دیا۔میاں نواز شریف کے ہمراہ 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان آئے جبکہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے طیارہ نے تقریباً ڈیڑھ بجے اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کیا ۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے تو ان کا سابق وزراء سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز ، بیرسٹر ظفر اللہ اور سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی سمیت دیگر رہنمائوں نے پرتپاک استقبال کیا ۔ بعد ازاں نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا اور ان کے پاسپورٹ پر پاکستان داخلے کی مہر لگا دی گئی ہے ۔

ائیرپورٹ پر اسٹیٹ لائونج میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی مسلم لیگ (ن)کی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوئی جس کے بعد انہوں نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کر دئیے۔نواز شریف کی قانونی ٹیم نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست تیار کی تھی۔سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے چار سال بعد وطن واپسی پر نوازشریف کا طیارہ ’’امید پاکستان ‘‘اسلام آباد ائیر پورٹ پر کچھ دیر رکنے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور کیلئے روانہ ہوا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کرنے کے معاملے پر نواز شریف کی لیگل ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved