لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا طیارہ اولڈ ائیر پورٹ پر لینڈ کیا جہاں پر پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا ۔ نواز شریف خصوصی طیارے سے باہر آئے تو شہباز شریف نے انہیں پھولوں کا ہار پہنایا اور احتراماًان کے گھٹنے بھی چھوئے۔
نواز شریف سے گلے ملتے ہوئے شہباز شریف آبدیدہ ہو گئے ۔ اس موقع پر سلیمان شہباز اور دیگر بھی موجود تھے۔بعد ازاں نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف ، بھتیجے سلمان شہباز اور سمدھی اسحاق ڈار کے ہمراہ اولڈ ائیر پورٹ سے شاہی قلعہ پہنچے جہاں پر حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ ، سعد رفیق ، سیف الملوک کھوکھر نے نواز شریف کا استقبال کیا ۔