امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اروشی روٹیلا کا آئی فون مداح کو مل گیا، واپسی کیلئے شرط رکھ دی

ممبئی (این این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں ورلڈ کپ 2023ء کے حالیہ بڑے معرکے کے موقع پر بھارتی اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا اس وقت خبروں کی شہ سرخی بن گئی تھیں جب ان کا 24 قیراط کا سونے کا آئی فون میچ کے دوران گم ہوگیا تھا۔اب تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ان کے ایک پرستار کو یہ گمشدہ فون تو مل گیا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ وہ ان کی جانب سے ایک مدد یا احسان کے بغیر یہ واپس نہیں کرے گا۔

یہ نئی صورتحال اس وقت سامنے آئی جب 29 سالہ پرکشش اداکارہ کو ایک ای میل موصول ہوئی، جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں کیونکہ اس ای میل میں صرف یہ تحریر نہ تھا کہ آپ کا آئی فون مل گیا ہے بلکہ لکھا تھا کہ اسے واپس کرنے کی ایک شرط ہے۔اگر آپ اس کی واپسی چاہتی ہیں تو میری مدد کریں اور میرے بھائی کو کینسر سے بچائیں۔ اروشی روٹیلا نے اس ای میل کا ایک اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک سادہ سی تھمبز اپ ایموجی کے ساتھ شیئر کیا ہے، اور پرستار کی درخواست کو تسلیم کیا ہے۔واضح رہے کہ اس فون کی قیمت لگ بھگ ایک کروڑ روپے ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved