اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف بنائے جانے والے تمام کیسز فراڈ ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف بنائے گئے تمام کیسز فراڈ ہیں جس کے شواہد عوام کے سامنے آچکے ہیں۔نواز شریف کی حفاظتی ضمانت سے متعلق اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ کوئی عجوبہ نہیں، عدالتیں انصاف پر مبنی فیصلے دے رہی ہیں۔
