لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ڈی جیز نے بھی یوٹرن لے لیا ، مسلم لیگ (ن) کو جوائن کرتے ہوئے نواز شریف کے استقبال کے سلسلہ میں نغمہ بھی تیار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جے ولی سنز اور ڈی جے قیصر ندیم گڈو کی جانب سے مینار پاکستان جلسہ گاہ میں دس بکروں کا صدقہ دیا گیا ، ڈی جے ولی سنز اور ڈی جیز قیصر ندیم گڈو اب (ن) لیگ کے لئے کام کریں گے ،
دونوں ڈی جیز 21 اکتوبر کو (ن) لیگ کے پنڈال میں لیگی کارکنوں کا جوش گرمائیں گے ۔ پی ٹی آئی کے لئے اڈیالہ جیل کا گانا بنانے والے ڈی جے گڈو نے نواز شریف کے لئے نغمہ تیار کر لیا ہے ۔ نغمہ (ن) لیگ کے سلوگن کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور نغمے کے بول ’’امید سے یقین تک پاک سرزمین تک ترقی کا ہے راز میاں نواز ‘‘ہیں۔خیال رہے کہ ڈی جے ولی سنز اور ڈی جے قیصر ندیم گڈو اس سے قبل تحریک انصاف کے جلسوں میں اپنی خدمات سرانجام دیتے تھے ۔