امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی آئی اے کا مالی بحران سنگین، ملکی و غیر ملکی 35 پروازیں منسوخ جبکہ متعدد قومی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر

کراچی(این این آئی)قومی ایئر لائن پی آئی اے کا انتظامی بحران سنگین صورت اختیار کر گیا، اندرون اور بیرونِ ملک 35 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ متعدد قومی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے تربت کے لیے پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502، کراچی سے کوئٹہ کے لیے پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے 225 اور دبئی سے کراچی کی پرواز پی کے 214 منسوخ کر دی گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 370 اور پی کے 371، کراچی سے دمام کی پرواز پی کے 241 اور پی کے 242 اور جدہ سے کراچی کے لیے پرواز پی کے 332 بھی منسوخ کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ملتان سے جدہ کے لیے پرواز پی کے 839 اور کراچی کے لیے پی کے 331، شارجہ ملتان کی پرواز پی کے 294 اور مسقط سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 166 منسوخ کی گئی ہے۔

اسلام آباد ملتان کی پرواز پی کے 681 اور پی کے 682 منسوخ کر دی گئیں۔فیصل آباد دبئی کی پرواز پی کے 223 اور مسقط کے لیے پی کے 165 اور فیصل آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 177 اور پی کے 178 منسوخ کی گئی ہیں۔ کویت سٹی لاہور کی پرواز پی کے 206 اور اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 منسوخ ہے۔دمام سے لاہور کی پرواز پی کے 248 اور دبئی سے اسلام آباد کے لیے پی کے 212 منسوخ ہوئی ہے۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں سیالکوٹ سے ابوظہی کے لیے پرواز پی کے 177 اور پی کے 178، اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 741، دبئی کے لیے پی کے 233، اسلام آباد سے چترال کی پرواز پی کے 660 اور پی کے 661، اسلام آباد سے مسقط کی پرواز پی کے 291 اور دبئی کے لیے پی کے 212 ، پشاور سے دبئی کی پرواز پی کے 283 اور پی کے 284 بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے کوالالمپور کے لیے پرواز پی کے 894 کی روانگی میں ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر ہوگئی ۔جدہ سے ملتان کی پرواز پی کے 740 لاہور منتقل کر دی گئی ہے، لاہور سے ریاض کے لیے پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز پی کے 725 دن 11 بج کر 35 منٹ پر لاہور سے ریاض روانہ ہو ئی جبکہ لاہور سے پی کے 229 مسقط کے لیے 8 گھنٹے تاخیر سے شام ساڑھے 5 بجے روانہ ہوئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved