مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)سینکڑوں فلسطینیوں کا فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے خلاف رام اللہ میں احتجاج سامنے آیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ان سینکڑوں فلسطینیوں نے رام اللہ میں اتھارٹی کے دفاتر کی طرف احتجاجی مارچ کیا۔یہ احتجاج غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی ٹارگٹد بمباری کے بعد کیا گیا۔
اس موقع ہر فلسطینی سکیورٹی فورسز نے فلسطینی شہریوں کو احتجاج سے روکنے کی کوشش کی تو اتھارٹی کی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہو گئی۔احتجاجی مظاہرین محمود عباس کو صدارت سے ہٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق بظاہر احتجاج کی وجہ محمود عباس کا اسرائیل حماس جنگ میں خود کو اس جنگ سے الگ رکھتے ہوئے اسرائیل کے بارے میں مفاہمانہ انداز اپنائے ہوئے ہے۔