امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نواز شریف کے وکلا نے حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکلا نے سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکلا نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جو ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں دائر کی گئی ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظورکی جائے، کیسزکا سامنا کرنا چاہتے ہیں اس لیے عدالت تک پہنچنے کیلئے گرفتاری سے روکا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف خصوصی پرواز سے اسلام آباد آرہے ہیں اور وہ 21 اکتوبر کو اسلام آباد لینڈ کریں گے لہٰذا عدالت تک پہنچنے کیلئے حفاظتی ضمانت منظورکی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستوں پرکوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا اور رجسٹرار آفس نے حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر نمبر لگا دئیے۔دریں اثناء مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز اور عطاء اللہ تارڑ ہائی کورٹ میں موجود تھے ،عطاء اللہ تارڑ نے بطور مختار خاص (سپیشل اٹارنی) درخواست ضمانت ہائی کورٹ رجسٹری میں دائر کی اور بائیو میٹرکس کروائے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کی دوپہر وطن واپس پہنچیں گے جہاں وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved