امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کی غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے غزہ کے الاہلی الممدنی ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری آبادیوں اور تنصیبات کو اندھا دھند نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور جنگی جرائم کا حصہ ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ اس ہسپتال میں جہاں شہری پناہ اور ہنگامی علاج کی تلاش میں تھے پر حملہ غیر انسانی اور ناقابل دفاع ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری آبادیوں اور تنصیبات کو اندھا دھند نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور جنگی جرائم کا حصہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ پر اسرائیلی بمباری اور محاصرے کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے جہاں اسرائیلی حکام گزشتہ چند دنوں سے کھلے عام درندگی اور بربریت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved