اسلام آباد (این این آئی)بیٹنگ ہو یا بولنگ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں گرین شرٹس کا راج ہوگا اس ضمن میں اپسوس پاکستان نے عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔سروے میں 42 فیصد پاکستانیوں نے بابراعظم سے امید ظاہر کی ہے تو 37 فیصد نے بیٹنگ میں محمد رضوان سے ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس کی امید کا اظہار کیا ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق 47 فیصد پاکستانیوں کو یقین ہے کہ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں شاہین آفریدی کی ہوں گی۔ فیلڈ نگ میں21 فیصد نے شاداب خان اور 18 فیصد نے بابر اعظم سے امیدیں لگالی ہیں، جبکہ وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان سے 65 فیصد پاکستانیوں نے اچھی کارکردگی کی امید باندھی ہوئی ہے۔