امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزارت خزانہ نے مجوزہ پنشن رولز میں تبدیلیوں کیلئے سمری تیار کرلی

اسلام آباد (این این آئی)نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط پوری کرنے کی تیاریاں شروع کردی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن کی 2020 کی سفارشات کی روشنی مجوزہ پنشن رولز میں تبدیلیوں کیلئے سمری تیار کر لی ہے۔ وزارت خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل سمری منظوری کی خواہش مند ہے۔

ذرائع کے مطابق پنشن رولز میں تبدیلی کا اطلاق وفاقی حکومت کے سول ملازمین پر ہو گا، مستقبل میں سرکاری ملازمین کو آخری تنخواہ کی بنیاد پر پنشن نہیں ملے گی، نئے طریقے کے تحت پنشن کا تعین آخری 3سال کی تنخواہ کی اوسط پر ہوگا۔مجوزہ سمری کے مطابق پنشن میں پنشنر کا حصہ 25فیصد ہوگا،سمری، دوبارہ سرکاری نوکری ملنے پر پنشنر پنشن یا تنخواہ میں سے ایک کا حقدار ہوگا، پنشن میں اضافہ صرف سالانہ مہنگائی کے ساتھ منسلک ہو گا۔

ذرائع کے مطابق مہنگائی 10فیصد سے زائد ہونے پر پنشنرز کو ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا، مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے کم ہونے پر ایڈہاک ریلیف واپس لے لیا جائیگا، پنشن میں سالانہ اضافہ صرف اصل پنشن تک محدود ہو گا۔ سمری کے مطابق پنشنر کے انتقال پر مجاز اہلخانہ کو صرف 10سال کیلئے پنشن ملے گی، شہدا کے ورثا کو 20سال،معذور اور خصوصی بچوں کو تاحیات پنشن ملے گی، پنشنر صرف ایک ہی پنشن لے گا، زندگی میں دوسری پنشن نہیں لے سکے گا جبکہ سمری کے تحت پنشنر اپنے کسی رشتے دار کی بھی پنشن نہیں لے سکے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved