امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نگران پنجاب حکومت کا 9تعلیمی بورڈز کو ختم کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے روبرو چیلنج

لاہور( این این آئی)نگران پنجاب حکومت کا 9تعلیمی بورڈز کو ختم کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے روبرو چیلنج کر دیا گیا ۔ غلام محی الدین سمیت 4شہریوں نے میاں دائود ایڈووکیٹ کی وساطت سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی جس میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز اسمبلی کے منظور شدہ قانون کے تحت منتخب حکومت نے بنائے،

نگران حکومت نے انتظامی حکم کے ذریعے تعلیمی بورڈز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بیوروکریسی نگران حکومت کا فائدہ اٹھا کر تعلیمی بورڈز کی عمارتوں کو ہڑپ کرنا چاہتی ہے، تعلیمی بورڈز کی عمارتیں چھیننا لاکھوں طلبا کا مستقبل تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ نگران دور میں پنجاب کی بیوروکریسی آئینی و قانونی حدود سے تجاوز کر کے فیصلے کر رہی ہے،

بیوروکریسی کی آئینی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کی غفلت کی وجہ سے نگران حکومت کے فیصلوں کیخلاف عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔ استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن غفلت چھوڑ کر نگران حکومت کو تعلیمی بورڈز ختم کرنے سے روکے۔واضح رہے کہ ترجمان پنجاب حکومت نے وضاحت کی تھی کہ سرکاری سکولوں کی نجکاری کے حوالے سے تمام خبریں حقائق کے منافی ہیں۔سرکاری سکولوں کی نجکاری سے متعلق کوئی پروگرام زیر غور نہیں ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved