امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہر شہری کو انصاف، تقریر اور سوچ کی آزادی کا حق حاصل ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ملک کے ہر شہری کو سیاسی اور سماجی انصاف، تقریر اور سوچ کی آزادی کا حق حاصل ہے، ناقدین اور سیاسی مخالفین کو ریاست کا دشمن سمجھنے کے بجائے عوام کی مرضی کو قبول کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے عماد یوسف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کو طاقت کا استعمال آئین کے مطابق کرنا چاہیے، طاقت اور اختیارات کے غلط استعمال سے پرہیز اور بدنیتی سے بچنا چاہیے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے فیصلے میں لکھا کہ اختیارات کے غلط استعمال سے معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے، مشاہدے میں آیا ہے کہ میڈیا پرسن، سیاستدانوں، کارکنوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کیخلاف سیاسی عزائم پر مبنی بغاوت جیسی ایف آئی آرز درج کی جارہی ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ لوگ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں، ان کیخلاف مقدمات آئین کو مجروح کرنے کے مترادف ہیں، ریاست کو اپنی طاقت اور اختیار کا استعمال آئین کے مطابق کرنا چاہیے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا لوگوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے معلومات فراہمی کا ذریعہ ہیں،

شہریوں کیخلاف ایسی قانونی چارہ جوئی آئین کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، خوف کے ماحول میں شہریوں کے علاوہ میڈیا بھی آزادی سے اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اپنے شہریوں کیخلاف بدنیتی پر مبنی غیر سنجیدہ قانونی چارہ جوئی ریاست کے حق میں نہیں، اس کا نتیجہ ریاستی اداروں کے خلاف نفرت کی صورت میں نکلتا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمہوری حکومت عوام کی،

عوام کے ذریعے اور عوام کے لیے سمجھی جاتی ہے، حکومت کو اپنے ناقدین اور سیاسی مخالفین کو ریاست کا دشمن سمجھنے کے بجائے عوام کی مرضی کو قبول کرنا چاہیے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی اور سماجی انصاف کے فروغ کے لیے رواداری کی فضا پیدا کر کے اداروں کے خلاف شہریوں کی نفرت اور عدم اعتماد کو دور کرنا چاہیے، طاقت اور اختیارات کے غلط استعمال سے پرہیز اور بدنیتی سے بچنا چاہیے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved