امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بابر کو کپتانی چھوڑ کر بطور کرکٹر کھیلنا چاہیے،شعیب ملک کا ایک بار پھر مشورہ

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ایک بار پھر بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت سے مقابلے کے بعد شعیب ملک نے ٹی وی پروگرام میں ایک بار پھر بابر کو کپتانی چھوڑ کر بطور کرکٹر کھیلنے کا مشورہ دیا۔

دوران شو ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ میری بابر کیلئے مخلصانہ رائے ہے جو میں اس سے قبل بھی دے چکا ہوں کہ بابر کو کپتانی چھوڑدینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بابر کو بطور کرکٹر کھیلنا چاہیے اور یہ صرف میری رائے نہیں یا میں اس وجہ سے نہیں کہہ رہا کہ ہم بھارت کے خلاف میچ ہار گئے یا ہم بڑے مارجن سے ہار گئے،

ایسا نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے میرا کیا گیا ایک ہوم ورک ہے جس کے تحت بابر بطور کرکٹر اپنے اور ٹیم کے لیے حیرت انگیز پرفارمنس دے سکتا ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بابر بطور لیڈر آئوٹ آف دی باکس نہیں سوچتا اور میرا ماننا ہے کہ کسی بھی کرکٹر کو اپنی قیادت اور اس کی بیٹنگ کی مہارت کو ایک ساتھ نہیں ملانا چاہیے کیونکہ دونوں مختلف چیزیں ہیں،

بابر کئی عرصے سے کپتان ہے لیکن وہ بہتر نہیں کرپارہے ہیں۔سابق کپتان نے ٹیم پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کیلئے کوئی بھی مقابلہ اگر بنائے گئے پلان کے تحت چلتا رہا ہمارے لڑکے اٹیک کرتے تاہم اگر کوئی چیز پلان سے ہٹ جائے تو ہم نہیں کرتے، بابر کو چاہیے لڑکوں کے ساتھ میٹنگ کرے اگرچہ بھارت سے شکست مشکل ہوجاتی ہے تاہم یہی کہوں گا ابھی ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا کئی میچز پڑے ہیں آپ خود کو مضبوط رکھیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved