امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

رضوان کے گرائونڈ میں نماز ادا کرنے پر بھارتی وکیل نے آئی سی سی کو شکایت کردی

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وکیل وینیت جندال نے اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس کے بعد پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی طرف اپنی توپوں کا رخ کرلیا۔وینیت جندال نے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ میں گرانڈ کے اندر نماز ادا کرنے پر محمد رضوان کے خلاف آئی سی سی کو شکایت کردی۔

بھارتی وکیل کی جانب سے اپنی درخواست میں لکھا گیا کہ محمد رضوان کا اسٹیڈیم میں نماز پڑھنا کھیل کی روح اور آئی سی سی کے ضوابط کے منافی ہے۔بھارتی وکیل نے لکھا کہ رضوان نے نماز ادا کرکے ظاہر کیا کہ وہ مسلمان ہیں جس سے کھیل کی روح کو شکست ہوئی ہے، رضوان نے اس وقت نماز ادا کی جب ٹیم کے دوسرے کھلاڑی وقفے کے دوران پانی کا انتظار کر رہے تھے۔

جندال نے موقف اختیار کیا کہ رضوان نے اپنی جیت کو غزہ کے لوگوں کے نام کیا جس سے ان کا مذہب اور نظریات ظاہر ہوتے ہیں، آئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد محمد رضوان کی طرف سے اس فتح کو غزہ کے لوگوں کے نام کرنے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔درخواست میں لکھا گیا کہ2021میں محمد رضوان نے ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے بعد گرانڈ میں نماز ادا کی جس پر سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا کہ محمد رضوان نے ہندوں کے سامنے نماز پڑھی،

کوئی بھی ایسا عمل جس سے کھیل کی روح کو نقصان پہنچے، حکام کی طرف سے اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔وینیت جندال نے آئی سی سی سے محمد رضوان کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ وینیت جندال نے پریزینٹر زینب عباس پر بھارت مخالف ٹوئٹ کرنے کا پروپیگنڈہ کیا تھا، وینیت نے زینب عباس کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت کی تھی۔گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ورلڈکپ کی پریزینٹر زینب عباس بھارت سے دبئی پہنچ چکی ہیں اور انہوں نے حفاظتی اقدامات کے تحت خود بھارت چھوڑا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved