امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیوم کے تازہ ترین پائیدار سیاحتی مقام لیجا کی نقاب کشائی

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے ماحولیاتی سیاحت کی ترقی کے پورٹ فولیو میں اپنے تازہ ترین اضافے لیجا – کی نقاب کشائی کی جو خلیجِ عقبہ کے ساحل سے شروع ہوتا ہے اور 400 میٹر بلند پہاڑوں سے گھری ہوئی ایک وادی تک اندرونِ ملک پھیلا ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویژن 2030 کے تحت ایک مضبوط اور پائیدار سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کے لیے مملکت کے جو عزائم ہیں،

یہ منصوبہ انہی کے مطابق نیوم کے کثیر جہتی سیاحتی مقام بننے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔یہ منصوبہ اپنے 95 فیصد رقبے کو فطرت کے لیے محفوظ رکھے گا جس میں ندرت کے حامل ماحولیاتی ڈیزائن اور تعمیراتی تکنیک شامل ہیں۔اس منصوبے میں تین ماحولیاتی طور پر پائیدار ہوٹل شامل ہیں جو 120 بوتیک کمرے اور سوئٹ فراہم کریں گے۔

پہلا حصہ مہم جوئی اور کوہ پیمائی کے شوقین افراد کی ضرورت کو پورا کرتا ہے جو وادی کی دیواروں پر سیڑھیوں کی شکل میں ہیں۔دوسرا حصہ وادی کے سب سے بڑے نخلستان کے مرکز میں واقع ہوگا جبکہ تیسرا تندرستی کی ایک عمیق پرلطف سہولت ہے۔مکمل ہونے پر لیجا مختلف تجربات اور سرگرمیاں بشمول عمدہ کھانے، چھت پر بنے ہوئے انفینٹی طرز کے تیراکی کے تالاب، کوہ پیمائی اور مانٹین بائیکنگ پیش کرے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved