امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل بند ہونے کا خدشہ

کراچی (این این آئی) قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کو فیول کی فراہمی بند ہونے کے باعث آپریٹ ہونے والی 14پروازیں منسوخ کردی گئیں ، معاملہ حل نہ ہوا تو پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل بند ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے)اور پی ایس اوتنازعہ شدت اختیارکرگیا، جس کے باعث پی آئی اے کی پروازیں بری طرح متاثر ہے اور فلائٹ آپریشن بند ہونے کا خدشہ ہے۔

ایئرلائن ذرائع نے بتایا ہے کہ واجبات عدم ادائیگی پرملتان ، سکھر،گلگت ایئرپورٹ پر پی آئی ایکوفیول کی فراہمی بند ہے، جس کے باعث پی آئی اے نے آج آپریٹ ہونے والی 14 پروازیں منسوخ کردیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ترجمان نے پروازیں منسوخ کرنیکی تصدیق کردی اور بتایا کہ ملتان سے کراچی، ملتان سے اسلام آباد، گلگت سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں ، اسلام آبادسیسکھرکی بھی دوطرفہ پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ پی آئی اے نے پی ایس اوکوشیڈول کیمطابق 65کروڑ روپیاداکرنیہیں، پی آئی اے انتظامیہ نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت سے مدد مانگی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں میں منسوخی سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، پی آئی اے کی پروازیں نہ چلنے سے نجی ایئرلائنز نے اندرون ملک کرایوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس اوسے معاملہ حل نہ ہوا تو پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل بند ہونے کا خدشہ ہے، پی آئی ایکوفوری طورپر7ارب روپے کی ضرورت ہے، پی آئی اے نے وزارت ہوا بازی کو متعدد خطوط لکھے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved