امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نوازشریف کو وطن آکر عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وطن آکر عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا،مسلم لیگ ن نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے،انہوںنے اپنے قائد کا استقبال کرنا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں، وکلا کیسز ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،

پی ڈی ایم حکومت 14ماہ میں عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر پائے،مہنگائی بڑھی، عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے، ن لیگ نے اپنے قائد نواز شریف کا استقبال کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو وطن آکرعدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا،الیکشن شیڈول کے اعلان سے بے یقینی ختم ہوئی ہے،

انوارالحق کاکڑ نگراں وزیراعظم ہیں، ان کے کوئی عزائم نہیں ہیں۔عمران خان کی بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں،وکلا دفاع کر رہے ہیں، وکلا کیسز ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔پی ڈی ایم کے دور حکومت کی بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے تسلیم کیاکہ 14ماہ میں عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر پائے،مہنگائی بڑھی، عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا، 14ماہ میں فصلوں کی قیمتیں اور صنعتکار کا منافع بھی بڑھا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved