امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بابوسر پاس غیر متوقع برف باری کے بعد ٹریفک کیلئے بند

اسلام آباد (این این آئی)حکام نے بتایا ہے کہ برف باری کے پیش نظر بابوسر پاس کو معمول سے پہلے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔دیامر کے ڈپٹی کمشنر عارف احمد نے بتایا کہ اِس راستے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور موسم بہتر ہونے اور برف صاف ہونے پر ہی دوبارہ کھولا جا سکتا ہے،

یہ راستہ عام طور پر نومبر سے جون تک 8 ماہ کے لیے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رہتا ہے کیونکہ درجہ حرارت صفر سے نیچے ہو جاتا ہے اور ٹریفک کو شاہراہ قراقرم کی جانب موڑ دیا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر عارف احمد نے کہا کہ یہ موسم پر منحصر ہے، یہ راستہ عام طور پر نومبر میں شدید برف باری کے بعد بند ہو جاتا ہے یا جب ٹھنڈ بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

بابوسر پاس کی بندش حالیہ برفباری کے بعد سیاحوں سمیت درجنوں مسافروں کے اِس علاقے میں پھنس جانے کے بعد ہوئی ہے۔پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کر کے گلگت بلتستان کے دیامر ڈویژن میں چلاس شہر منتقل کر دیا گیا۔بابوسر ٹاپ کا درجہ حرارت عام طور پر رات کے وقت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے چلا جاتا ہے اور سخت سردیوں میں پولیس کا گشت مشکل ہو جاتا ہے۔

اس راستے کی طویل بندش کا سبب بننے والی دیگر وجوہات میں بابوسر ٹاپ سے ناران تک خیبرپختونخوا کی جانب سے سیکیورٹی کی عدم دستیابی اور پھسلن والی سڑکیں ہیں۔دیامر سے مانسہرہ کا سفر بابوسر پاس سے 7 گھنٹے میں طے ہوتا ہے، قراقرم ہائی وے کے ذریعے اتنا ہی فاصلہ طے کرنے میں 14 گھنٹے لگتے ہیں۔گلگت بلتستان آنے والے سیاح موسم اور دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بابوسر پاس سے سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved