امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نواشریف کی واپسی پاکستان کی تعمیر کی تحریک ہے ،احسن اقبال

نارووال ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ میرا دل بوجھل ہے کیونکہ ہم روشنیوں میں پر سکون بیٹھے ہیں اور غزہ میں اس وقت مسلمان بھائی کربلا میں بیٹھے ہیں ،فلسطینیوں کی بجلی اور پانی بند ہے ان کے گھروں کو موت کے گھاٹ بنا دیا گیا ہے ،اسرائیل کی بمباری سے بچے خواتین اور ہسپتال نشانہ بن رہے ہیں جو ظلم اور بربریت کی مثال ہے،

امریکہ کے سینیٹر نے کہا ہے یہ مذاہب کی جنگ ہے اس کی بات کا مطلب ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ ہے ،اسلام کے خلاف لابی کام کر رہی ہے اور یہ سازش کئی سالوں سے جاری ہے ،افغانستان ،شام،عراق اور لیبیا میں مسلمانوں کو لڑایا جا رہا ہے ۔خیالات کا اظہار انہوں نے 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال کے سلسلہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کا واحد ایٹمی طاقت ہے ،پاکستان کے خلاف بھی اس وقت سازش شروع ہو گئی جب نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور اس ایٹمی طاقت کو دنیا نے مشکل سے قبول کیا ،اللہ کے فضل سے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ،کوئی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے 9 مئی کو پی ٹی آئی کے فوج اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی سازش کو ناکام کیا اور ایٹمی طاقت کو بچا لیا گیا ،اسی پی ٹی آئی نے ہمارے قائد نوازشریف کے خلاف نوجوانوں میں نفرت بھری۔ انہوںنے کہا کہ نواشریف کا 21 اکتوبر کو بھرپور استقبال ہوگا کیونکہ پاکستان کو اس وقت مضبوط حکومت چاہیے ،ہم کشکول توڑیں گے ،نوجوانوں کو روزگار اور لیپ ٹاپ دیں گے ،مسلم لیگ (ن) ہی نوجوانوں کا مستقبل بہتر بنائے گی ،نواشریف کی واپسی پاکستان کی تعمیر کی تحریک ہے 21 اکتوبر کو نعرہ تکبیر بلند ہوگا ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved