امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کرینہ کپور نے شاہ رخ اور عامر کے کام کے انداز کا فرق بتا دیا

ممبئی (این این آئی)کرینہ کپور نے شاہ رخ اور عامر کے کام کے انداز کا فرق بتا دیا۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور نے بتایا کہ عامر خان بہت زیادہ انہماک کے ساتھ کام کرتے ہیں، وہ بالکل اس کردار میں ڈھل جاتے ہیں جسے ادا کر رہے ہوں اور اسے لے کر بہت حساس ہوجاتے ہیں۔کرینہ کپور نے کہا کہ عامر خان صرف ان ہی لوگوں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں جن کے ساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں،

بات کر رہے ہوتے ہیں اور یہ ان کی شخصیت ہے، مجھے اس بات پر عامر خان بہت پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود عامر خان کی بڑی مداح ہوں، میں انہیں کہتی ہوں کام کو خود پر زیادہ سوار نہ کریں لیکن وہ اس قدر حساس ہوجاتے ہیں کہ آپ کچھ نہیں کرسکتے۔کرینہ کپور نے کہا کہ شاہ رخ سینماء کے شاہ ہیں، بادشاہ ہیں، لوگ ان کے متعلق جتنی بھی تعریف کر رہے ہیں وہ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کسی اور چیز سے بنے ہیں، وہ کسی ایسے اجزا سے بنے ہیں جس سے کسی دوسرے انسان کو نہیں بنایا گیا، وہ سیٹ پر ہر شخص کے ساتھ کام کرتے ہیں، صرف اپنے کردار میں نہیں ڈوبتے۔کرینہ کپور نے کہا کہ شاہ رخ خان ایک ہی وقت میں سب کام کر رہے ہوتے ہیں اور مجھے خود نہیں معلوم وہ ایسا کیسے کرتے ہیں، وہ بھارت کے سب سے بڑے سٹار ہیں لیکن جب آپ ان کے ساتھ ہوں گے تو وہ آپ کو یہ احساس نہیں ہونے دیں گے کہ وہ بڑے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved