احمدآباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہوم کراؤڈ سے ہوم ٹیم کے اعتماد کو کافی فائدہ ملتا ہے ،پر کسی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینے کا مزہ الگ ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ تیاری اچھی ہے، اچھی ایک روزہ کرکٹ کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں، پریشر صرف پاکستان پر نہیں بلکہ بھارت پر بھی ہوگا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو احمد آباد میں بھی سپورٹ ملے گی۔