امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ماضی پر نہیں حال پر توجہ ہے،بابر اعظم

احمد آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ماضی میں جو ہو گیا اس پر توجہ نہیں، جو حال ہے اس پر توجہ ہے، کوشش ہے بھارت کے خلاف میچ میں اچھی پرفارمنس دیں ۔پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے احمد آباد میں پری میچ پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ میچ میں اچھی پرفارمنس دیں۔

انہوں نے کہاکہ نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے، انہوں نے ایشیاء کپ میں متاثر کن بولنگ کی تھی، شاہین آفریدی پر یقین ہے کہ وہ بڑے میچ کا بولر ہے، ایک دو میچز میں اوپر نیچے پرفارمنس ہو گئی اس کا مطلب یہ نہیں کہ سوالیہ نشان آ گیا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہر شہر کی طرح یہاں بھی کنڈیشنز مختلف ہیں، جہاں زیادہ وقت گزرتا ہے وہاں کی کنڈیشنز کو جاننے میں مدد ملتی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ حیدر آباد میں ہمارا بہت وقت گزرا، ہر شہر کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے، کھلاڑیوں پر بڑے اسٹیڈیم کا دباؤ نہیں، مجھے امید ہے حیدرآباد کی طرح یہاں بھی مداحوں کی سپورٹ ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بولرز کے پاس مارجن کم ہے، بولرز کو کہا ہے لینتھ پر قابو رکھیں، بھارت کے ٹاپ آرڈر کو کیسے آؤٹ کرنا ہے اس کے لیے پلان کرتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved