امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ کل ہو گا

احمدآباد (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا، جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،یہ میچ میگا ایونٹ کا بارہواں میچ ہوگا اور دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آباد کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی۔ میچ دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دو، دو میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں اپنے دونوں میچز جیت چکی ہیں۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی ،اسی طرح میزبان بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو ہرایا تھا۔ پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے،

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دس سال کے طویل عرصے میں دونوں ٹیموں کے درمیان انڈین سرزمین پر کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ہے۔ آخری بار پاکستانی ٹیم نے انڈیا میں دو طرفہ ون ڈے سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔اس ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی دونوں میچ جیتنے کے بعد ایک دوسرے کیسامنے آرہی ہیں۔

انڈیا نے آسٹریلیا اور افغانستان کو ہرایا ہے جبکہ پاکستان نے حیدرآباد میں ہالینڈ اور سری لنکا کو زیر کیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف اس کی جیت اس لحاظ سے بھی شاندار ہے کہ اس نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف عبور کیاجس میں عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی سنچریاں قابل ذکر تھیں۔حسن علی جنہوں نے 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور2019 کے عالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے

پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہالینڈ اور سری لنکا کے خلاف جیت نے ٹیم کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔حسن علی نے کہا کہ ریکارڈ ہدف عبور کرنے جیسی کوششوں سے یقینا ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔یاد رہے کہ حسن علی ابتک دو میچوں میں17.33 کی اوسط سے چھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔اس میں سری لنکا کے خلاف ہائی اسکورنگ میچ میں دس اوورز میں 71رنز کے عوض 4وکٹوں کی کارکردگی شامل ہے۔

انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں پریرا کو آؤٹ کیا اور پھر مڈل اوورز میں کوسال مینڈس اور اسالنکا کو لگاتار اوورز میں آؤٹ کیا جس کے بعد سدیرا سمارا وکرما کو ڈیتھ اوورز میں آؤٹ کیا۔حسن علی کے مطابق ہالینڈ اور سری لنکا کے خلاف انفرادی اور اجتماعی کارکردگی شاندار تھی اورجب آپ کسی بھی ٹورنامنٹ کا آغاز دو متواتر کامیابیوں سے کرتے ہیں تو ظاہر ہے اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

حسن علی نے کہاکہ انہیں اندازہ تھا کہ اس میچ کی وکٹ سیدھی ہوگی اور ہائی اسکورنگ میچ ہوگا۔ جب وہ دوسرے اسپیل میں بولنگ کے لیے آئے تو فیلڈ پلیسنگ کے لحاظ سے بولنگ کی اور مختلف ویری ایشن کا استعمال کیا۔حسن علی نے کہا کہ چھ ،سات سال کا انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ آپ کے کام آتا ہے جسے آپ استعمال میں لاتے ہیں۔سینئر کرکٹر ہونے کی وجہ سے آپ پر ورلڈ کپ میں اضافی دباؤ ہوتا ہے،

آپ تھوڑے سے نروس بھی ہوتے ہیں جب آپ گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہیں لیکن تجربہ کار کھلاڑی ہونے کی وجہ سے یہ زیادہ دیر نہیں رہتا اور ہم سچویشن کے ہم آہنگ ہوجاتے ہیں۔حسن علی نے کہا کہ پاکستان انڈیا کرکٹ میچز دنیا بھر کے کھیلوں میں سب سے بڑے حریف کے طور پر دیکھے جاتے ہیں پاکستان ٹیم اس میچ کے سلسلے میں بہت زیادہ ْپرجوش ہے۔

اور وہ خود بھی بہت پرجوش ہیں کہ ایک ایسے اسٹیڈیم میں میچ کھیلیں گے جہاں ایک لاکھ سے زیادہ تماشائی آتے ہیں۔پچاس اوورز کے ورلڈ کپ میں ایک بار بھی انڈیا کو نہ ہرانے کے بارے میں حسن علی کا کہنا ہے کہ ریکارڈز بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں اور ہم بھی اس جمود کو توڑنا چاہتے ہیں۔حسن علی نے کہا کہ اس میچ میں انڈیا کی ٹیم پر دباؤ ہوگا جو اپنے ہوم گراؤنڈ پر اپنے تماشائیوں کے سامنے کھیل رہی ہوگی،بڑے میچ کا پریشر ہمیشہ ہوتا ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ جلد مومینٹم حاصل کرکے یہ میچ جیتیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved