امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نہیں چھوڑوں گا، جیل اسی لیے تو کاٹ رہا ہوں، پرویزالٰہی کا پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کااعلان

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ایک بار پھر تحریک انصاف نہ چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ جیل میں کھانا اچھا نہیں دیا جا رہا، فوڈ پوائزنگ ہو گئی ہے۔پرویز الہٰی کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ سنا ہے آپ کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں کوئی پیغام رسانی ہوئی ہے،

کیا ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تجاویز مانگی گئی ہیں؟اْنہوں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں ایسا تو کچھ نہیں ہوا، جج صاحب آئے تھے، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کے باہر دیوار گروا دی۔پرویز الہٰی نے بتایا کہ البتہ جیل میں کھانا اچھا نہیں دیا جا رہا تو فوڈ پوائزننگ ہو گئی ہے، کھانا اچھا نہ ہونے کی وجہ سے صحت اچھی نہیں ہے تو ابھی بہت مشکل سے یہاں پہنچا ہوں۔

صحافی نے ایک اور سوال پوچھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے یا چھوڑ دیں گے؟پرویز الہٰی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ نہیں چھوڑوں گا، جیل اسی لیے تو کاٹ رہا ہوں۔صحافی نے ایک سوال اور پوچھا کہ نواز شریف قید تھے تو مونس الہٰی کہتے تھے کہ بیٹے انہیں پوچھنے نہیں جاتے، اب آپ مشکل میں ہیں تو آپ کے بیٹے کیوں نہیں آ رہے؟اس سوال پر سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ مجھے کوئی مشکل نہیں، ٹھیک ہوں خدا کا شکر ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved