امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ملک کی تباہی کی ذمہ داریہی جماعتیں ہیں جوآج درستگی کی بات کرتی ہیں،فیصل واوڈا

کراچی(این این آئی)سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہاہے کہ ملک کی تباہی کی ذمہ داریہی جماعتیں ہیں جوآج درستگی کی بات کرتی ہیں، نوازشریف وزیراعظم بن بھی گئے تو 13 سے17 ماہ ہی چلیں گے، نوازشریف کو باہر بھیجنے میں پی ٹی آئی حکومت ملوث تھی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی کی ذمہ داریہ ہی جماعتیں ہیں جوآج درستگی کی بات کرتی ہیں،

9 مئی کے واقعات پر کہا جاتا ہے پی ٹی آئی نے ا نتہائی غلط کام کیا، ن لیگ نے بھی آرمی چیف کے جہازکوہائی جیک کرنے کی کوشش کی تھی۔پی ٹی آئی کو بند کر دیا گیا اور ن لیگ کومیڈل پہنائے جارہے ہیں، ملک میں نظام ہی تباہ ہے تودرستگی کیسے ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی تاثر دیا جا رہا ہے کہ نوازشریف جیل نہیں جائیں گے، پی ڈی ایم حکومت نے16ماہ میں اپنے کیسزمعاف کرانے کے علاوہ کیاکیاہے؟

ن لیگ بیانیہ تنقید تک لائے گی اوراس کے علاوہ کچھ نہیں کرے گی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنے میں پی ٹی آئی حکومت ملوث تھی۔فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ آئندہ 35 دن میں جمہوری نظام کیساتھ سب چیزوں کو باندھ دیا جائے گا، اس کے بارے میں مزید وضاحت 36 ویں دن کروں گا، نظام کواب صفائی کی ضرورت ہے، جمہوریت بھی رہے گی اورصفائی کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ قوم نے سسٹم کااپنے بچوں کیساتھ سلوک ایساہی دیکھناہے تواب کھڑاہونا ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved