امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

زبوں حالی کی شکار پی آئی اے نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

کراچی(این این آئی) قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے جدید ترین خصوصیت کا حامل برطانیہ سے پہلا ائیر بس تھری ٹوئنٹی کا سیمولیٹر حاصل کر لیا، جس کے بعد سیمولیٹرز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق زبوں حالی کی شکار قومی ایئرلائن پی آئی اے نے ہوابازوں کو جدید خطوط پر تربیت کیلئے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

پی آئی اے جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ سیمولیٹرحاصل کرکے ہوابازوں کی ٹریننگ کے میدان میں برطانیہ اور یورپ کی صف میں کھڑا ہوگیاہے۔ی آئی اے نے جدید ترین خصوصیت کا حامل برطانیہ سے پہلا ائیر بس تھری ٹوئنٹی کا سیمولیٹر حاصل کر لیا، جس کے بعد قومی ایئر لائن کے پاس سیمولیٹرز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ آف دی آرٹ سیمولیٹر کی مدد سے ہوا بازوں کو اڑان بھرنے، لینڈ کرنے اور دوران پرواز موسمی حالات سے نبردآزما ہونے کی تربیت دی جارہی ہے۔سیمولیٹرکی تنصیب سے نہ صرف پائلٹس کی تربیت پرخرچ ہونیوالے ہزاروں ڈالرز بچ سکیں گے بلکہ نجی ایئرلائنزکے پائلٹ کوتربیت فراہم کرکے آمدنی بھی حاصل ہوگی۔برطانیہ سے خریدے گئے سیمولیٹر کی مالیت نوے لاکھ ڈالر ہے، جدید سیمولیٹر ہوا بازوں کی تربیت کے معیار کو بہتربنانے میں یقینا مددگار ثابت ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved