امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ میں استقبال

جدہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سربراہ، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کاوطن واپس آنے کیلئے لندن سے سعودی عرب پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے رفقا کے ہمراہ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 116 سے جدہ کا سفر کیا۔پرواز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے روانہ ہوئی، سعودی ائیر لائن کی پرواز 4750 کلومیٹر سے زائد کا سفر 5 گھنٹے 27 منٹ میں طے کرکے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچی۔

سعودی ائیر لائن نے اس پرواز کیلئے محض تین سال پرانا بوئنگ 787 ڈریم لائنر جدید طیارہ استعمال کیا، جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نواز شریف کا والہانہ استقبال کیا گیا۔نوازشریف سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے۔خیال رہے کہ سعودی عرب روانگی کیلئے نوازشریف لندن کی ایون فیلڈ رہائش گاہ سے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے تھے جہاں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نواز شریف کا استقبال کیا تھا۔نواز شریف کو الوداع کہنے کیلئے ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہر پہنچی ہوئی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved