امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

رضوان نے سری لنکا کیخلاف جیت غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کر دی

حیدر آباد(این این آئی)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف حاصل کی گئی شاندار فتح اسرائیلی بربریت کا شکار غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کر دی۔حیدر آباد کے اندھرا گاندھی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے گئے ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندوں قبل پورا گیا۔

پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاندار سنچریاں اسکور کیں اور محمد رضوان کو 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان کے علاوہ بھارت کے سابق و موجودہ کرکٹرز کی جانب سے محمد رضوان اور عبد اللہ شفیق کی اننگز کی خوب تعریف کی گئی اور اسے بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کی اچھی تیاری بھی کہا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے لڑکوں کی کمر پر تھپکی جو کبھی بھی نا نہیں کہتے، رضوان اور عبد اللہ شفیق نے جیت کی بنیاد ڈالی۔محمد رضوان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا یہ جیت غزہ میں موجود ہمارے بہن بھائیوں کے لیے ہے، ساتھ میں انہوں نے دعا والا ایموجی بھی بنایا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved