لکھن(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں جمعرات کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ میگا ایونٹ کا دسواں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا
جس میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھارت رتناشری اٹل بہاری واجپائی ایکنا کرکٹ سٹیڈیم، لکھن کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔میچ دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں میزبان بھارتی ٹیم کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔جنوبی افریقا کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے