امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

الیکشن بے مقصد ہوئے تو حصہ نہیں لوں گا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر اعظم و سینئر رہنما مسلم لیگ(ن)شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ الیکشن بے مقصد ہوئے تو حصہ نہیں لوں گا،ہر ایک کو سیاست سے باہر نکل کر ملکی مفادات کا سوچنا ہوگا،نوازشریف کے سامنے اپنی رائے کا اظہارکردیا،پی ٹی آئی رہنمائوں پر دبائو ہے تو خود ہی بتا سکتے ہیں،کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو عدالتیں موجود ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جب تک جماعتیں ایک راستے کا تعین نہیں کریں گی انتخابات بے مقصد ہوں گے،الیکشن بے مقصد ہوئے توحصہ نہیں لوں گا، 4بڑی سیاسی جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر ایک راستے کا تعین کرنا چاہیے،ہر ایک کو سیاست سے باہر نکلنا ہوگا اور ملکی مفادات کا سوچنا ہوگا،نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی سمیت سب کو سیاست سے باہر نکلنا ہوگا، یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔

نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ملاقات میں نواز شریف کے سامنے اپنی رائے کا اظہار کر دیا، میری رائے ہے سب ساتھ مل کر نہیں بیٹھیں گے تو ملک آگے نہیں چلے گا۔ نواز شریف کو چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنے کے سوال پر انہوںنے کہا کہ میں نے نواز شریف کے سامنے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا،

نواز شریف نے جواب نہیں دیا کیونکہ ہر بات کا جواب ضروری نہیں ہوتا۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنمائوں پر کوئی دبائو ہے تو وہ خود ہی بتا سکتے ہیں،کسی کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے تو عدالتیں موجود ہیں وہاں جا کر بتائیں،ملک میں جو کچھ بھی آئین و قانون سے باہر ہو رہا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار اور صداقت عباسی خود ہی بتائیں گے وہ اتنے دن کہاں تھے اور انہیں کون اٹھا کر لے گیا تھا؟

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved